اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ورلڈکپ فائنلسٹ متھالی راج کو بی ایم ڈبلیو کار انعام میں مل گئی

نئی دہلی: ورلڈ کپ فائنلسٹ بھارتی ویمنزکرکٹ کپتان متھالی راج پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دنوں متھالی راج کو حیدرآباد، دکن میں مقامی کاروباری شخصیت وی چامونداس ویراناتھ نے بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دیدی، انہوں نے ایک تقریب میں چمچماتی گاڑی کی علامتی بڑی چابی متھالی کو پیش کی۔ آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی ٹیم رنر اپ رہی جہاں اسے فائنل میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد 9رنز سے ہرادیا تھا، ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی تھی، سیمی فائنل میں بلو شرٹس نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو مات دیکر سب کو حیران کیا تھا۔