اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایوان بالا وفاق کی اکائیوں کے حقوق کا محافظ ہے، سینٹ کے45 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد:وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) پارلیمنٹ کا لازمی حصہ اور وفاق کی اکائیوں کے حقوق کا محافظ ہے۔
سینٹ کے45 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایوان بالا میں ریاست کی تمام اکائیوں کو مساوی نمائندگی حاصل ہے اور اس کا قانون سازی میں کردارقابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں وفاق کی اکائیوں کی بہتر نمائندگی سے ریاست مضبوط ہوگی، توقع ہے کہ سینیٹ وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار جاری رکھے گا۔