اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،عدالتی فیصلے کو جھٹلا کر نواز شریف عدالتی نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکرپشن بے نقاب ہونے پر نواز شریف حکمرانی کا جوا زکھو چکے ہیں ، سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،عدالت کے فیصلے کو جھٹلا کر نواز شریف عدالتی نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے نواز شریف کے کارواں سمیت لاہور جانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہانواز شریف جلسوں کے ذریعے نیب کو دباﺅ میں لانا چاہتے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب میں ان کیخلاف ریفرنسز کھلے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا جمہوریت میں اخلاقی برتری سے حکومت ہوتی ہے ،تاحیات نااہلی کے بعد نواز شریف جمہوری نظام کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا فیصلوں کی تعظیم پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رویوں میں فرق ہے ،ہم نے سپریم کورٹ کے انتخابی دھاندلی کے فیصلے پر سر خم تسلیم کیا تھا۔