اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عائشہ گلالئی نے بالآخر دل کی بات کہہ دی،؟ حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین پر بدکرداری کے الزامات عائد کرنے والی ایم این اے عائشہ گلالئی نے عمران خان کیخلاف کیس نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ صرف اور صرف خواتین کی بہتری کیلئے کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں شائد اب انٹرویوز بھی نہ کروں کیونکہ ان چیزوں کو اس طرح سے کرنا مجھے پسند نہیں ہے۔ میرا میڈیا میں تفصیلات نہیں لانا چاہتی تھی مگر ان لوگوں نے مجھے بتانے پر مجبور کیا اور الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اس معاملے پر کیس نہیں کروں گی، میں نہیں کرنا چاہتی، میں قانونی جنگ نہیں لڑنا چاہتی۔ عائشہ گلالئی کے ایسا کہنے پر میزبان نے کہا کہ اس طرح تو اس سارے معاملے میں سیاسی تاثر آتا ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں خود تو نہیں کرنا چاہتی، میری مرضی ہے کیونکہ میں اپنی تعلیم پر توجہ دینا چاہ رہی تھی، میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی کہ اب کون سی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے، یا کیا کرنا ہے، اور میں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ ذاتی طور پر صرف اور صرف خواتین کی بہتری کیلئے کیا تاکہ ملک میں اس چیز کے حوالے سے شعور آ سکے۔