اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واربرٹن:اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ اختلافات پھیلانے والے میونسپل کمیٹی میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں. جمیل احمدنازگ،چوہدری محسن

واربرٹن(عثمان سندرانہ )چیئرمین واربرٹن جمیل احمد نارگ اور وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نارگ کا کہنا تھا کہ اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اختلافات کی باتیں کرنے والے میونسپل کمیٹی میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر جو مہم چلائی جا رہی ہے وہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے،واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی تھیں کہ چیئرمین جمیل احمد نارگ اور وائس چیئرمین میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور آئندہ چند روز میں میونسپل کمیٹی واربرٹن کی مقامی سیاست میں تبدیلی کے امکانات ہیں۔چیئرمین جمیل احمد نارگ نے کہا کہ منتخب کونسلرز میری ٹیم ہیں اور میں ان کے بغیر شہر کی تعمیر و ترقی کا کام نہیں کر سکتا۔ اگرچہ موجودہ نظام میں عوام کے منتخب نمائندوں کا کردار محدود کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم شہر کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل انتہائی گھمبیر ہیں اور بلدیاتی الیکشن کا انعقاد بھی تاخیر کے بعد ہوا ہے اس لئے عوام کو بنیادی سہولتوں کے حصول میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اب جبکہ بلدیاتی سیٹ اپ مکمل فعال ہو چکا ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے ترقیاتی رقوم کی فراہمی شروع ہو چکی ہے اس کے پیش نظر عوام کی خدمت نہ کرنے کا جواز ختم ہو چکا ہے۔ شہر کی خستہ حالی پر گہری نظر ہے اورہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ واربرٹن شہر کو ایک رول ماڈل سٹی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی مشاورت میں کونسلرز کو ساتھ رکھیں گے۔ کونسلرز جو اس نظام کی بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں اپنے علاقوں میں بھرپور طریقے سے عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کے بدلے میں میں ان کی خدمت کریں اور انہیں یہ بات باور کرائیں کہ منتخب کونسلرز ہی گلی محلے کی سطح پر ان کے بہترین نمائندے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کے شہر تمام تر مسائل سے آگاہ ہیں شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نہ ہونے کے باعث تاجروں ،اور شہریوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں ہو جاتی ہیں۔ وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ نے کہا کہ تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ صفائی کی صورتحال میں بہتری لائی جائے گی اور سٹریٹ لائٹس بہت جلد لگائی جائیں گی۔ تمام منتخب نمائندے بمعہ اپوزیشن واربرٹن کی بہتری شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔