اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,878FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر باجوڑ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔