اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نااہلی کے بعدوزراتیں لیکرچپ بیٹھنےوالےدانیال،طلال اورکرمانی کیساتھ نوازشریف کاسخت حکم

اسلام آباد(نیوزالرٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن جانے کےبعد پارٹی کی طرف سے ان کی نااہلی پر خاموشی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری نااہلی کےخلاف جلسے اور تقاریر میری لندن واپسی پر ہی ہونگے،میری نااہلی کےخلاف پہلے کی طرح آواز بلند کی جائے خاموشی تکلیف دہ ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے طلال چوہدری، دانیال عزیز ودیگر کےلئے سخت پیغام دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ بات سچ ہے کہ جب سے نواز شریف لندن گئے ہیں تو مریم نواز شریف کے علاوہ کسی ایک رکن نے بھی نواز شریف کی نااہلی کے بارے میںکچھ نہیں کہا ہے اور نہ ہی کوئی تحریک چلانے کی بات کی گئی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف نے پرویز رشید کو پیغام میں کہا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے کیا پوری کی پوری مسلم لیگ سو رہی ہے اور پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام وزرانے چپ سادھ لی ہے،اس کے علاوہ جن کےپاس وزارت نہیں تھی لیکن وہ پارٹی کادفاع کرتے تھے ان کےلئے بھی کافی سخت پیغام دیا گیا ہے کہ وہ میری نااہلی کی بھر پور آواز اٹھائیں،ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کے لندن جانے کے بعد نہ تو پارلیمنٹ میں کسی نے بات کی نہ کسی میٹنگ کے ودران اور نہ ہی کسی جلسہ جلوس میں ان کی نااہلی کے بارے میں بات کی گئی ہے،مریم نواز نے بھی کہا ہے کہ میں اکیلی لاہور کی قیادت کو لے کر جلسے جلوس کررہی ہوں پارٹی کے وہ لوگ جن کو آج یہاں ہونے چاہئے تھا وہ لوگ ساتھ نہیں ہیں۔