اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کے اقتدار کا فیصلہ اب کوئی نہیں بلکہ یہاں کی عوام کریں گے ،اداروں سے لڑائی نہیں کر رہے بلکہ ان سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ طلال چودھری

ننکانہ صاحب (رپورٹ: چوہدری افضل حق خاں )داخلہ امور کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب حکومتوں کو صرف اقتدار نہیں ،اختیار بھی ملنا چاہئے ،پاکستان کے اقتدار کا فیصلہ اب کوئی نہیں بلکہ یہاں کی عوام کریں گے ،اداروں سے لڑائی نہیں کر رہے بلکہ ان سے انصاف مانگ رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے،انتخابات میں کئے جانے والے ایک ایک وعدے کو پورا کریں گے ،اب کوئی بھی تھرڈ ایمپائر کا فیصلہ قبول نہیں کرے گا،کسی اور کا نہیں صرف عوام کا فیصلہ قبول ہو گا ،اب فیصلوں پر نظر ثانی ہو نی چاہئے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حلقہ PP172 سے امیدوار چوہدری احسان الحق کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دیئے گئے ووٹوں کی قدر ہو نی چاہئے ،پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے اور اب معاشی دھماکے کرنے کی سزا دی گئی ،دہشت گردی،لوڈ شیڈنگ اور کرپشن جیسے بڑے مسائل ورثہ میں ملے تھے جن پر قابو پالیا گیا ہے، نواز شریف نے حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلوں میں کسی کی ڈیکٹیشن نہیں لی ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوششوں سے فاٹا میں پاکستان کا پرچم لہرایا اور وہاں کرکٹ میچ ہو رہے ہیں ،اپنے صوبے میں چوہے اور مچھر مارنے میں ناکام ہو نے والے کارکردگی میں ہمارا کیا مقابلہ کریں گے ،پیپلز پارٹی اپنے صوبے سے گندگی کے ڈھیر اٹھا نہیں سکی ،2018 کے انتخاب میں عوام ججز ہوں گے اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا ،انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کراچی موٹر وے بننے سے علاقے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرہوں گے ، اس موقع پر انہوں نے ننکانہ صاحب سے جڑانوالہ تک کارپٹ روڈ بنانے کا بھی اعلان کیا ۔