اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لالہ موسیٰ :شبیہہ روضہ امام حسین علیہ السلام کی تیاری میں کتنا خرچ آتا ہے ، جانئے ناصر علی اور ان کے خاندان نے اس روایت کو کتنی صدیوں سے برقرار رکھا ہوا ہے

لالہ موسیٰ ( فرحان لطیف ) محرم الحرام میں نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین کی یاد میں برصغیر پاک و ہند میں تعزیہ سازی کی روایت صدیوں پرانی ہے، شبیہہ روضہ امام حسین علیہ السلام ہر سال ملک کے طول و عرض میں بنایا جاتا ہےلالہ موسی میں بھی گزشتہ 70 سال سے ناصر علی اور انکا خاندان اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ، تعزیہ کی تیاری میں لکڑی، گتا، کاغذ ،رنگین پنے اور دیگر بہت سی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے ،ناصر علی کے آبائو اجداد سے چلی 200 سال پرانی یہ روایت نہ صرف آج بھی نامساعد حالات ہونے کے باوجود زندہ اور قائم ہے بلکہ اسے اگلی نسل میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے بھارت سے پاکستان ہجرت کے بعد بھی ان کے خاندان نے اس ہنر کو آگے بڑھایا ، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں باقاعدہ لائسنس جاری ہوا تھا جس کے مطابق یہ جب تک چاہیں اسے بنا سکتے ہیںاپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر بنائی جانے والی اس شبیہ پر تقریباً 1 لاکھ روپے تک خرچ آتا ہے یہ اپنی محبت اور عقیدے سے اس سفر کو اپنی مدد آپ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہیں ،