کانوں کا میک اپ، خواتین نے میک اپ کی نئی قسم متعارف کروا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو خواتین اپنے آپ کو نمایاں کرنے کیلئے نت نئے انداز اپناتی رہتی ہیں، اس حوالے سے خصوصی تراش خراش کے حامل لباس کے استعمال کے ساتھ جدید انداز کی جوتیاں اور پرس نئی بات نہیں مگر اب خواتین کی اس جبلت میں شدت آچکی ہے اور اس کے لئے وہ کچھ بھی نیا کر سکتی ہیں جس سے لوگ حیران ہو گئے ہیں، جی ہاں جناب اب خواتین نے اپنے کانوں پر بھی نہایت دلکش انداز کے میک اپ کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے نہ صرف ان کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے

بلکہ دیکھنے والے بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہتے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خواتین نے اپنے کانوں پر میک اپ کی مختلف تصاویر اپ لوڈ کرکے مرد حضرات سمیت دیگر خواتین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔