اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی بچاؤایکشن کمیٹی کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی

ننکانہ صاحب(عثمان سندرانہ)بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی بچاؤایکشن کمیٹی کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب، تحصیل بار شاہکوٹ ، تحصیل بار سانگلہ ہل کے وکلا کی احتجاجی ہڑتال، عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ،بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی بچاؤایکشن کمیٹی کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ضلع کچہری سے ایک احتجاجی ریلی کا نکالی گئی ، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گول چکر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی شرکاء ریلی نے مختلف کتبے ، بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر باباگورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں جلد قائم کرنے متعلق نعرے درج تھے ، جبکہ شرکاء ریلی بار بار چیئرمین صدیق الفاروق کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کرتے رہے ،ریلی کی قیادت باباگورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی بچاؤ کے کنوینئر محمد امین بھٹی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ ریلی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، صدر ڈسٹرکٹ ننکانہ محمدا کرم بھٹی، جنرل سیکرٹری رائے قاسم مشتاق کھرل، صدر شاہ کوٹ بار میاں قاسم حسیب قاسم ،سابق صدر چوہدری محمد انور زاہد،ضلعی صدر ایپکا حاجی محمد اکرم گجر سمیت وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی ، طلباء، شہریوں اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد امین بھٹی ،میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، صدر ڈسٹرکٹ ننکانہ محمدا کرم بھٹی، جنرل سیکرٹری رائے قاسم مشتاق کھرل، صدر شاہکوٹ بار میاں قاسم حسیب ،سابق صدر چوہدری محمد انور زاہد،حاجی لیاقت حیات بھٹی ایڈووکیٹ ، تاجر رہنما خاں محمد اقبال خان اورضلعی صدر ایپکا حاجی محمد اکرم گجرودیگر مقررین نے کہا کہ سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ منظور ہواتھا لیکن بعد میں چیئرمین اوقاف صدیق الفاروق نے اپنی انا کی تسکین اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باباگورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بنانے کی سازش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی ننکانہ صاحب کا حق ہے اور ہم کسی قیمت پر بھی یہ یونیورسٹی ننکانہ صاحب سے کہیں اور منتقل نہیں ہو نے دیں گے، ڈسٹرکٹ بار نے صدیق الفاروق نے کی طرف سے بابا گورونانک یونیورسٹی پر بنائی گئی مشاورتی کمیٹی کو مسترد کر دیا جس میں وکلا کے منتخب نمائندے شامل نہیں انہوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی کا مقصد ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچا نے کی سازش تھی جوناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ 2نومبر سے ننکانہ صاحب میں باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات شروع ہورہی ہیں اگر اس سے قبل ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد نہ رکھا تو وکلاء دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے اور کسی بھی قسم کے حالات کی خرابی کے ذمہ دار چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ماہ تک محکمہ اوقاف نے مزارعین اور پٹیہ داروں سے 1500روپے سے زائد وصولی کے آ رڈرختم نہ کیے اورمحکمہ اوقاف کی اراضی پر تعمیر ہونے والی کالونیوں کو مالکانہ حقوق نہ دیئے تو دما دم مست قلندر ہوگا اور مطالبات کی منظوری تک چیئرمین اوقاف صدیق الفاروق کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ نہ ہم چین سے بیٹھیں گے اور نہ ہی چیئرمین اقاف کو چین سے بیٹھنے دیں گے بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی بچاؤایکشن کمیٹی کے کنوینئرمحمد امین بھٹی نے اس سلسلہ میں 3نومبر کو ڈسٹرکٹ بار میں سیمینار کے انعقاد کا بھی اعلان کیا جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔