اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تھانہ کلچرکی تبدیلی،پولیس ملازمین کی صحت اورویلفیئرانتہائی ضروری ہے۔آر پی اوملتان

وہاڑی(میاں ندیم شہزاد)ریجنل پولیس آفیسر ملتا ن محمد ادریس احمد نے کمشنر ملتان بلال احمد بٹ کے ہمراہ ضلع وہاڑی کا دور ہ کیااور یادگارِپولیس شہداء پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی ،ڈی پی او عمر سعید ملک، میڈیا،وکلاء، سول سوسائٹی کے اراکین ، تاجران اور ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے،دورےکے دوران آرپی اونے ڈی پی او وہاڑی کیطرف سے پولیس ملازمان کوصحت کی سہولیات کی فراہمی ، ویلفیئر اور پیشہ وارانہ ماہر بنانے کے حوالے 9انقلابی پراجیکٹس کا افتتاح کیا پراجیکٹس میں سیف سٹی وہاڑی(آئی ٹی سنٹر)، کانفرنس ہال،یادگار شہداء، ایم ٹی سیکشن، پولیس ڈسپنسری، ای۔لائبریری، ہیر سیلون، پولیس لائن آفس اور مین گیٹ پولیس لائن شامل ہیں ،آر پی او ملتان محمد ادریس احمد نے ہرمنصوبے پرجا کر فیتہ کاٹا ،بعدازاں آرپی اونے تھانہ سٹی وہاڑی کا وزٹ بھی کیا،آر پی او ملتان محمد ادریس نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی اور پروفیشنل ورکنگ میں بہتری کے لئے پولیس ملازمان کی صحت کے ساتھ ساتھ ویلفیئربھی انتہائی ضروری ہے،ڈی پی او وہاڑی نے ملتان ریجن کا پنجاب بھر میں سر فخر سے بلند کیا ہے، آر پی او ملتان نے پولیس کے لئے گرانقدر خدمات پیش کرنے والے حال ہی میں ریٹائرڈہونے والے اوردوران ڈیوٹی نا گہانی صورتحال کے دوران معذور ہونے والے پولیس افسران کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ چائے بھی نوش کی۔