جدہ۔اوآئی سی کے زیرِاہتمام مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وجبرکے حوالے سے تصویری نمائش

جدہ(خالدنوازچیمہ)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر جدہ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وجبر کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ،سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ تصویری نمائش کی تقریب میں او آئی سی رکن ممالک کے مبصرین، سفیرِ پاکستان خان ھشام بن صدیق اور سیکرٹری جنرل او آئی سی یوسف التعمیی نے شرکت کی، سیکرٹری جنرل یوسف التعمیی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے اور تمام رکن ممالک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں بھارتی مسلح فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پہ ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ کشمیری گزشتہ ستر برس سے بھارتی ظلم اور جارحیت کا شکار ہو رہے ہیں، بھارت کو اقوام متحدہ کی قرادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا تاکہ پورے خطے میں امن کی فضا قائم ہو سکے، تقریب سے قونصلیٹ جنرل جدہ شہریار اکبر خان نے بھی خطاب کیا۔

جدہ۔اوآئی سی کے زیرِاہتمام مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وجبرکے حو…

جدہ۔اوآئی سی کے زیرِاہتمام مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وجبرکے حوالے سے تصویری نمائشhttp://www.newsalert.com.pk/?p=110376

Posted by News Alert on Donnerstag, 9. November 2017