اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,308FansLike
9,993FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تربت میں ایف سی کا آپریشن ،دو دہشت گرد ہلاک

تربت(نیوز الرٹ)تربت میں ایف سی نے آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تربت میں ایف سی نے سرچ آپریشن کی کارروائی کی تو اس دوران دو دہشت گرد وں نے ان پر فائرنگ کردی جس پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایف سی نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل تربت کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں نے ایران کے راستے ترکی جانے والے 15افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ،تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا ۔اس کے بعد پاک فوج نے آپریشن کرتے ہوئے 15افراد کو قتل کرنے والے دہشت گرد کو مارا ،دو روز قبل پھر دہشت گردوں نے پانچ افراد کو قتل کردیا تھا