اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سجادہ نشین گولڑہ شریف دھرنا قائدین سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ،4 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان متوقع

اسلام آباد(نیوز الرٹ)سجادہ نشین گولڑہ شریف پیرنظام الدین جامی دھرنا قائدین سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہو گئے ،تفصیلات فیض آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا ختم کرانے کیلئے گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر نظام الدین جامی نے دھرنا قائدین سے ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر نظام الدین جامی کا کہناتھا کہ آج مسئلہ حل ہونے کی توقع ہے ،4 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کروں گا۔
صحافیوں نے پیر نظام الدین جامی سے سوال کیا کہ کیا آج بریک تھرو کا امکان ہے ۔
سجادہ نشین گولڑہ شریف نے جواب دیا کہ دھرنا منتظمین کے مطالبات جائز ہیں،انشا اللہ آج بریک تھرو کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:۔بلیک لا ڈکشنری کے مطابق ٹرسٹ اثاثے کی تعریف میں آتا ہے،عمران ،ترین کو نااہل قرار دیاجائے،حنیف عباسی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا