عدیل ارشدرحمانیہ کی تھانہ ڈنگہ مقدمہ قتل سے بری ہونے کے بعد میڈیاسے گفتگو

گجرات (فرحان مرزا)ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں نے تھانہ ڈنگہ کے مقدمہءقتل میں چودھری عدیل ارشدرحمانیہ کوبری کردیا، ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں جہانزیب چٹھہ نے 2012ءکوتھانہ ڈنگہ میں درج میں درج ہونیوالے قتل کے مقدمے کافیصلہ سنایا، چودھری عدیل ارشدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں بیگناہ نامزدکیاگیاتھااللہ کے فضل وکرم سے عدالت نے میرٹ پرفیصلہ کرکے بری کیاجس پراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ ریزہیں، ان کاکہناتھاکہ بزرگوں کے خدمت مشن کوجاری رکھیں گے۔