اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات کا تین فٹا ڈان بالآخر قابو آگیا

گجرات(فرحان مرزا)تین فٹ کے ٹائیگر کاشف عرف کاشی ڈان نے ساڑھے تین فٹ کی ہما سے شادی کرلی،باراتی گجرات سے شادیوال تک ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے،جسم پر شیروانی، سر پر کلا، پاؤں میں کھسہ پہنے کاشف عرف کاشی ڈان توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا،چوک ماہنا گجرات کے رہائشی اور تحریک انصاف کے کارکن 3فٹ کے ٹائیگرکاشف اور عرف کاشی ڈان کی شادی شادیوال کی رہائشی ساڑھے تین فٹ کی ہما سے ہو گئی،دھوم دھام سے شاد ی کی تقریب کے بعد 28سالہ دولہا اپنی 26سالہ دلہنیا ہما کا ہاتھ تھامے نئے سفر پر روانہ ہو گیا، بارات میں آئے مہمان ننھے منھے دولہا کاشی ڈان کیساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہےاپنی شادی کی خواہش پوری ہو نے پرٹائیگرخوشی سے پھولے نہیں سما رہا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تو شادی تقریب میں نہ آسکے مگر ان کی جگہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عثمان دھدرا پھولوں کا گلدستہ تھامے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے تقریب میں پہنچے۔