اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کے سرپرتلوار لٹک گئی

اسلام آباد(نیوز الرٹ)سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس شروع ہو گیاجس میں ملک کی سیاسی صورتحال اوردیگرامورپرمشاورت جاری ہے ،سابق وزیراعظم کمیٹی کوپارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پراعتمادمیں لیں گے،اجلاس میں عام انتخابات،عوامی رابطہ مہم اورنئی حلقہ بندیوں پربھی بات چیت ہوگی،اس کے علاوہ شریف فیملی کےخلاف نیب مقدمات، پارٹی میں اختلافات اورتنظیم سازی کے امورکابھی جائزہ لیا گیا۔سابق وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور دیگر شریک ہیں،اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ پوراکیا،اس کے علاوہ انسداددہشتگردی،کراچی کاامن لوٹانے کاوعدہ بھی پوراکیا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ملک غیرمستحکم ہوااورزرمبادلہ کے ذخائرنیچے گئے،عدم استحکام اورزرمبادلہ کے ذخائرکم ہوناملک کیلئے ٹھیک نہیں۔نوازشریف نے کہا کہ نیب مقدمات کی مانیٹرنگ کیلئے جج مقررکرکے سرپرتلوار لٹکادی گئی،کیوں ایک غلط مثال قائم کی جارہی ہے؟،ان کا کہناتھا کہ پاناماکے بجائے اقامہ پرفیصلہ دیاگیا،نیب سے سزادلواکرجج نے خودسرخروہوناہے توزیادتی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 5.4سے 3.5 فیصدپرآگئی،اللہ کرے پاکستان اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو، نوازشریف نے کہا کہ حالات کاجائزہ لیاجائے توحکومت قصوروارنہیں،قصوران حالات کاہے جوگزشتہ چندماہ میں پیداہوئے،انہوں نے کہا کہ قصوراس عدم استحکام کا ہے جوملک میں پیداہوا۔