اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو نے نوازشریف کو سیاست سے ریٹائر ہو جانے کا مشورہ دے دیا

سلام آباد(نیوزالرٹ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیدیا،جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میاں صاحب 3بارملک کے وزیراعظم رہے اب وہ کیاچاہتے ہیں،ن لیگ اور جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا اگرمیاں صاحب سیاست سے ریٹائر ہو جائیں ،میں میاں صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے موقف پر نظرثانی کریں،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کی یہ بات ٹھیک ہے کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے،عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی قانون کی پاسدار کرنی چاہئے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں سے خوش ہوںامید ہے کہ جلسہ تاریخی ہو گااور جلسے میں پارٹی کا موقف پیش کروں گا،بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی نہیں،پنجاب اور خیبر پختونخواکے جنوبی علاقوں میں بھی پانی کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ کیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پانی کے بحران کا شکار ہے،دیگر صوبوں نے پینے کے پانی کے مسئلے کا کیا حل نکالا۔