اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عدالت پر حملہ،توڑپھوڑ،تشویشناک خبر

ملتان(نیوزالرٹ)ملتان میں وکلاء برادری نے سیشن کورٹ میں گھس کر شدید ہنگامہ آرائی کی اور کھڑکیاں اور دروازے بھی توڑ دئیے،میڈ یا رپورٹس کے مطابق وکلا ءبرادری نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کے فقدان پر شدید احتجاج کیا اور انہوں نے سیشن کورٹ میں داخل ہو کر عمارت کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنا یا وکیلوں نے شدید نعرے بازی کی اور عمارت میں موجود کھڑکیاں اور شیشے کے دروازوں کو بھی توڑ دیااحتجاج میں خواتین وکلا ءنے بھی حصہ لیا اس موقع پر موجود پولیس خاموش تما شائی بنی رہی،اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وکلا مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کا حق رکھتے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ وکلا کا احتجاج اچھی بات ہے ،اب ان کی بات سنی جائے گی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج شام تک وکلا برادری سے مذاکرات کریں گے اور اگر وہ نہ مانیں تو پھر کسی اور سے منتیں کر کے مذاکرات کریں گے ،دوسری جانب ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت کر ضرور مذاکرات سے معاملات حل کرنے چاہئیں لیکن میں وکلاءکے اس احتجاج کے طریقہ کار کو سپورٹ نہیں کروں گا ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ احتجاج کے حدود کا طریقہ کار بنا یا جائے ،دھرنے یا احتجاج ضرور ہوں لیکن اس سے کوئی تنگ نہیں ہونا چاہیے ۔