چوہدری نوشیرمان کوپنجاب میں بھاری ذمہ داری مل گئی

لاہور(عثمان سندرانہ)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پنجاب عبدالعلیم خاں نے چوہدری نوشیرمان کوجوائنٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب مقررکر دیا،تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن صوبائی صدر پنجاب عبدالعلیم خاں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔حلقہ پی پی 173کے راہنماو امیدوار چوہدری نوشیرمان کوپاکستان تحریک انصاف کا جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پنجاب بننے پر نائب صدر سنٹرل پنجاب سردار محمد عاطف نورمان،سابقہ ٹکٹ ہولڈر این اے136چوہدری محمد یعقوب،نائب صدر سنٹرل پنجاب چوہدری محمد ارشد ساہی،سینئر رہنما تحریک انصاف واربرٹن ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع،وائس چیئرمین مصطفیٰ آباد بگھیاڑی ملک عمر حیات سندرانہ سمیت دیگ نے مبارکباددیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ انکی قیادت میں پی ٹی آئی پنجاب بھر میں مزید فعال ہوگی۔