اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اداکار محسن عباس کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اداکار محسن عباس کی بیٹی خالق حقیقی سے جا ملی۔اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی بیٹی کے انتقال کی خبر خود انسٹاگرام پر شیئر کی اورلکھا’میری ایک ماہ کی بیٹی ماہ وین عباس حیدر اب نہیں رہی، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ سب ماہ وین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔محسن اور ان کی اہلیہ فاطمہ نقوی رواں ماہ 27 اکتوبر کو والدین کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ محسن عباس حیدر اپنی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش تھے اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے لکھا تھا’بالآخر اس سال مجھے اپنےجینے کی وجہ مل گئی‘۔واضح رہے کہ فلم’نامعلوم افراد‘میں فہد مصطفیٰ اورجاوید شیخ کے ساتھ محسن عباس حیدر کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا تھا جب کہ اسی فلم کے سکیوئل’نامعلوم افراد2‘میں بھی ان کے کام کی بہت زیادہ تعریف کی گئی تھی۔