اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتیوں کا ماہرہ خان کے ساتھ غلط برتاؤ

ممبئی(نیوزالرٹ) بالی ووڈ فلم رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ غلط برتاؤ کیا، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ دشمن نہیں بلکہ اداکار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جان دار اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ ہدایت کاروں کی توجہ حاصل کرنے والی ماہرہ خان اپنی پہلی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔فلم رئیس کی تیاری کے بعد جب اس کی تشہیر کا مرحلہ آیا تو ماہرہ خان بے لگام ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے اُس کا حصہ نہ بن سکیں، رئیس کی ریلیز کے بعد انتہاء پسندوں نے مظاہرے کیے اور ہدایت کاروں سے بھتہ بھی طلب کیا اور انہیں پابند کیا کہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہ دیں۔اس تمام صورتحال کو دیڑھ سال گزرا تو فلم رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کے حق میں بات کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔راہول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعتراف کیا کہ ’ہم نے ایک اداکار کی حیثیت سے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا، بھارتیوں نے بھی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ بہت غلط برتاؤ کیا باوجود اُس کے کہ ماہرہ ایک آرٹسٹ تھیں‘۔یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے فلم سازوں کو دھمکیاں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی فلموں میں سے پاکستانی اداکاروں کو نکال کر بھارتی فنکاروں کو شامل کرلیا تھا اور اُن فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی جن میں پاکستانی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا تھا۔