جرمنی میں طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

برلن(نیوزالرٹ)جرمنی کی ریاست بادن ورتم برگ میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق فرینکفرٹ سے پرواز کرنے والے اس طیارے "سیسنا سائٹیشن "کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام سوا 6 بجے ریاست بادن ورتم برگ کے قصبے راونز برگ کے نواحی علاقے میں پیش آیاتا ہم حادثے میں ہلاک یا پھرزخمیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ طیارے کے حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔