اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سینیٹ اجلاس کا اہم ترین دن،سپہ سالار پہلی مرتبہ شامل ہونگے

اسلام آباد: آرمی چیف کل سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بتایا کہ سپہ سالار ارکان کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ سوالات اجلاس میں بریفنگ کے بعد لیے جائیں گے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ آج تمام ارکان پر مشتمل کمیٹی کو قومی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ آرمی چیف آج 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایوان بالا کو اپنے حالیہ بیرونی دوروں اور خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کیلئے سلامتی کی صورتحال سے متعلق بریف کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ ایوان کی کمیٹی کا بند کمرے میں ہونے والا اجلاس قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی طرف سے پیش کی گئی ایک تحریک پر بلایا گیا ہے جس کا مقصد علاقے کی بدلتی صورتحال اور امریکی کردار کے تناظر میں پالیسی کے رہنماء اصول مرتب کرنا ہے۔