اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وائٹ ہاؤس کو وائٹ ہاؤس کیوںکہا جاتاہے؟اس نام کی وجہ عمارت کی رنگت نہیں بلکہ۔۔۔

امریکی صدر کا گھر وائٹ ہاؤس ایسا مقام ہے جسے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے بلکہ نام لینے سے بھی لوگ شناخت کرلیتے ہیں ،مگراس نام کی وجہ کا عمارت کی رنگت سے کچھ لینا دینا نہیں ۔ امریکہ میں کہا جاتا ہے کہ اس عمارت کو اس وقت سفید رنگ سے رنگاگیاجب برطانوی فوجیوں نے 1812 میں اسے تباہ کرنے کی کوشش کی مگر یہ رنگت اس زمانے سے پہلے کی ہے ۔ 1791 میں جب اس کی تعمیر شروع ہوئی تو اسے ایوان صدرکا نام دیا گیااور 1798 میں اسے سفید رنگ سے رنگا گیا ۔ اس عمارت کا حقیقی رنگ زردی مائل تھا اور اس کی دیواریں چونے کے پتھر سے تیار کی گئی تھیں ۔ یہ دیواریں سردیوں میں منجمند ہوجاتی تھیں اور ورکرز کو موسم کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے اسے وائٹ واش رنگت دینا پڑی تاکہ رنگ ہمیشہ فریش رہ سکے ۔ ویسے تو اس کاسرکاری نام ایوان صدرتھا مگر لوگوں نے اسے وائٹ ہاؤس کی عرفیت دیدی ۔ 1812 میں ایک کانگریس مین نے اس اصطلاح کا استعمال ایک خط میں کیا اور 1818 میں اصل سفید رنگ سے اسے رنگا گیا مگر 1901 سے پہلے تک اس کی عرفیت کو سرکاری حیثیت نہ ملی تھی جو کہ تھیوڈور روزوالٹ نے دی۔