اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ذرائع معاش کے لیے پردیس کا رخ کرنے والوں پر سعودی حکومت نے پھر قیامت ڈھا دی

الریاض سعودی عرب (خالد نواز چیمہ)سعودی حکومت کی جانب سےغیر ملکیوں کے لیے دن بدن بڑھتےمسائل نے لوگوں کا جینا دو بر کر دیا۔ ذرائع معاش کے لیے پردیس کا رخ کرنے والوں پر سعودی حکومت نے پھر قیامت ڈھا دی۔2ہفتے بعد نجی اداروں کے غیر ملکی ملازموں سے ماہانہ 400ریال کی وصولی شروع کردی جائیگی۔ یہ وصولی 2018کے قومی بجٹ کے تحت ہوگی۔ وزارت خزانہ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ نجی اداروں کے غیر ملکی کارکنان سے وصول کی جانیوالی مذکورہ رقم سعودی عملے کی تقرری پر آنیوالے اخراجات میں صرف کی جائیگی۔ ایسی نجی کمپنی جس میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد سعودی ملازمین کی تعداد سے زیادہ ہوگی اس سے فی غیر ملکی کارکن ماہانہ 400ریال وصول کئے جائیں گے جبکہ سعودی کارکنان سے غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم ہونے کی صورت میں فی غیر ملکی کارکن ماہانہ 300ریال لئے جائیں گے۔ 2019ء کے دوران ایسی کمپنی سے جس میں سعودی ملازمین کی تعداد غیر ملکیوں سے کم ہوگی فی غیر ملکی کارکن 600ریال اور ایسی کمپنی سے جس میں غیرملکی ملازمین کی تعداد سعودی کارکنان سے کم ہوگی فی غیر ملکی کارکن500ریال ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔2020ء میں ایسی کمپنیوں سے جن میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودیوں سے زیادہ ہوگی فی غیر ملکی کارکن800ریال ماہانہ لئے جائیں گے اور اگر کمپنی میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودی کارکنان سے کم ہوگی تو ایسی حالت میں فی غیر ملکی کارکن 700ریال وصول کئے جاہی۔ذا پط 304 9326‬: سامان تجارت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس فیکٹری اے لیکر آخری سودے تک لیا جائے گا۔ سامان تجارت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس فیکٹری سے لے کر آخری  سودے تک لیا جائے گا۔ یہ وضاحت ویٹ انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر مقامی شہری کے سوال کے جواب پر جاری کی۔ مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ اگر کسی سامان کی قیمت100ریال ہو  تو کیا   ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد 105 ریال ہوجائے گی؟ انتظامیہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اگر فیکٹری نے تاجر کو 100ریال کی شئے فروخت کی تو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد اس شئے کی قیمت 105ریال ہو گی ، چیز خریدنے والا تاجر 5فیصد کے اضافے کے بعد اسے 110ریال میں فروخت کرے گا۔ اسی طرح اگر ایک تاجر دوسرے تاجر کو فروخت کرتا رہے تو ہر سودے پر 5فیصد ٹیکس بڑھتا چلا جائے گا۔ ایسانہیں ہو گا کہ فیکٹری سے نکلنے والی 100ریال کی قیمت کی شئے ایک تاجر سے دوسرے ، تیسرے، چوتھے ، پانچویں تاجر سے گزر کر آخری سودے پر 105ریال ہی میں فروخت ہو۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہر مرحلے میں لگایا جائے گا۔ جتنے  تاجر بڑھیں گے۔ اتنی ہی بار ٹیکس بھی لگے گا۔  فیکٹری سے پہلے سودے پر ٹیکس حتمی نہیں ہو گا۔