پولیس بُرائی کےاڈےختم کرنے کیلئے پُرعزم

ننکانہ صاحب(نیوزالرٹ)ڈی پی اوننکانہ صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصراورقحبہ خانوں کیخلاف مہم میں تیزی آگئی،منڈی فیض آباد پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3خواتین سمیت 2افراد کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او رانا سجاد اکبر کے مطابق پولیس نے اشتہاری مجرم کی موجودگی کی اطلاع پر قحبہ خانے چھاپہ مارا اور فحش حرکات کے الزام میں استخار، شہباز، عاصمہ ، رسولاں اور اقراء کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک خاتون شکیلہ اور اشتہار ی مجرم آصف موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔