اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیالکوٹ۔فیکٹری ورکرزکی بس کوٹرالرکی ٹکر،5جاں بحق

سیالکوٹ+اوکاڑہ(ظہیرالدین بابر+آصف کھوکھر)مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 5افرادزندگی کی بازی ہارگئے، پہلاحادثہ پسرورکے علاقے جسوراں میں فیکٹری ورکرزکی بس اورٹرالرکے مابین پیش آیاجس کے نتیجے میں 3افرادموقع پرہی جاں بحق اور20سے زائدشدیدزخمی ہوگئے، دوسرے حادثے میں سیالکوٹ کے علاقے روڑس چوک میں ایک موٹرسائیکل سوارکوڈمپرنے کچل کرہلاک کردیا، متوفی شکیل کوٹلی بھٹہ کارہائشی تھا، دوسری جانب اوکاڑہ میں نیشنل ہائی وے پر طبروق اڈے کے قریب بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، ریسکو1122عملے نے زخمی کوہسپتال منتقل کر دیا، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔