بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پرسندھ حکومت کااہم اعلان

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر مراد علی شاہ نے عام تعطیل کی باقاعدہ منظوری دے دی۔محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے چھٹی کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی جیسے مراد علی شاہ نے منظور کر لیا۔

کل بیروز بدھ کو سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں تعطیل ہوگی۔خیال رہے سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔