وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی سینما جائیں گے

لالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم پرچی کی ٹیم نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی

اور انہیں اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دی، اس موقع پر حریم فاروق نے وزیر اعظم کو بتایا کہ یہ فلم معاشرتی حقائق اور تلخ سچائیوں پر بنائی جا ہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری اس فلم کو پورے ملک میں زبردست پذیرائی حاصل ہوگی۔اس موقع پر ٹیم کے ارکان نے وزیر اعظم سے حکومتی امور چلانے کے حوالے سے سوالات پوچھے جس پر وزیر اعظم نے پرچی کی ٹیم کے ارکان کو تمام سوالوں کے تفصیلی جواب دیئے اور انہیں بتایا کہ حکومتی امور کیسے انجام دیئے جاتے ہیں اور ان میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔