گھر آیا مہمان قتل میزبانوں نے کلہاڑیوں سے بازو اور ٹانگ کاٹ دی

شیخوپورہ( عثمان سندرانہ ) کھاریانوالہ فیصل آباد روڑ پر گھر آئے مہمان کو نامعلوم وجہ کی بناء پر قتل کر دیا گیا-اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر لاش پولیس کے حوالے کر دی-اطلاع کے مطابق عنایت علی ولد شیر محمد50 سال بڑے مرادے شرقپور روڑ کا رہائشی کھاریانوالہ میں مہمان آیا ہوا تھا کہ گھر والوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بازو اور ٹانگ کاٹ دی جس سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے موقع پر دم توڑ گیا-