اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوازشریف کے گلے کی ہڈی کون بنی

اسلام آباد(نیوزالرٹ)اسلام آبادہائی کورٹ نےسابق وزیر اعظم نواز شریف کوپارٹی صدر بنانے کے خلاف کیس میں نواز شریف، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون سے30 جنوری سےپہلےجواب طلب کرلیا،عدالت نےفریقین کونوٹسزجاری کردئیے ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف کیس میں نواز شریف وکیل رئیس عبدالواحد ایڈووکیٹ اپنی درخواست کی پیروی کےلئےعدالت میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ نےعدالت سے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 203 اور 232 کو ہائیکورٹ کالعدم قرار دینےکی درخواست کی اور کہا کہ قانون سازی عوام کے لیے ہوتی ہےفردِواحدکے لیے نہیں، ایک نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانا اخلاقی اور اسلامی روایات کے خلاف ہےعدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف جواب عدالت میں جمع کرائیں عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔