اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانچ ٹانگوں والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

پانچ ٹانگوں والا عجیب الخلقت بچھڑا

ننکانہ صاحب(چوہدری افضل حق خاں) گائے نے پانچ ٹانگوں والے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دے دیا ،قدرت کے کرشمے کو دیکھنے کے لئے دور دراز سے لوگوں کی گاؤں آمد تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ کے گاؤں ماڈو کی میں محنت کش ذاکر حسین کے گھر میں موجود گائے نے گذشتہ روز عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا ہے جس کی چار کی بجائے پانچ ٹانگیں ہیں ،پانچویں ٹانگ بچھڑے کے جسم کے اوپر لگی ہو ئی ہے ،قدرت کے اس کرشمے کو دیکھنے کے لئے دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد ماڈو کی کا رخ کر رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کی تعریف کر رہی ہے ۔
پک اپ اور ٹیوٹا وین کے درمیان تصادم

شیخوپورہ ( عثمان سندرانہ ) لاہور روڑ ICIفیکٹری کے سامنے پک اپ اور ٹیوٹا وین کے درمیان تصادم-حادثے سے 5 افراد زخمی-اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے 4 افراد کوDHQمنتقل کیا جبکہ 1 شخص کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی-ٹیوٹا وین شیخوپورہ سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ پیچھے سے تیز رفتار پک اپ اور ٹیک کرتے ہوئے ٹیوٹا کے ساتھ ٹکراگئ
سانحہ قصور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ،روبینہ آصف کھرل

واربرٹن(عثمان سندرانہ) معروف سماجی کارکن اور مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی رہنماء روبینہ آصف کھرل نے کہا کہ سانحہ قصور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں اور اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنا دیا جائے ، عوام الناس میں آگاہی کے لئے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے بچوں اور بچیوں کے ساتھ کچھ درندہ صفت افراد یہ غیر انسانی سلوک کرتے ہیں جو قابل مذمت ہے ،سانحہ قصور نے پوری پاکستانی قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ملزم کو گرفتار کر نے کے لئے اقدامات تعریف کے قابل ہیں تاہم قوم کو اس وقت اطمینان ہو گا جب ملزم گرفتار ہر کر اپنے منطقی انجام تک پہنچے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ننھے پھولوں کی زندگیوں اور عصمتوں کو محفوظ بنانا حکومتی اداروں کا اولین فرض ہے جس میں کوئی بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ،حکومتی اداروں کے ساتھ ہر شعبہ زندگی میں اس حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے کے بھی اشد ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات سے بچا جا سکے ۔