خادمِ اعلیٰ کاصحت مند پنجاب کاخواب چکناچور

منڈی بہاؤالدین(خرم شہزاد)حکومت کے چوبیس گھنٹے طبی سہولیات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،منڈی بہاؤالدین کے بنیادی مراکزِ صحت میں اتوارکوطبی سہولیات کی فراہمی روک دی گئی،گھرکی چھت گرنے سے زخمی ہونیوالے خاندان کوبنیادی مرکزِ صحت سِویہ میں ڈاکٹراورعملہ روپوش ہونےکی وجہ سے سول ہسپتال منڈی بہاؤالدین بھجوادیاگیا،دوسری جانب چیف ایگزیکٹوہیلتھ ڈاکٹرلیاقت علی کا کہنا تھاکہ اتوارکوچھٹی ہوتی ہے اس لیے وہاں عملہ موجودنہیں تھا۔