اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیوں میں تیزی

ننکانہ صاحب(نیوزالرٹ)ڈی پی اوننکانہ پولیس کی ہدایات پرجرائم پیشہ عناصرکےخلاف گھیراتنگ کردیاگیا، ایس ایچ اوتھانہ سٹی شہبازڈوگرکی زیرقیادت شراب کے 2سپلائرگرفتار،ملزمان کےقبضےسے شراب بھی برآمدکرکےمقدمات درج کرلئے گئے، ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب محمد شہباز ڈوگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں امن و امان کی فضاء کو قائم کرنا اور جرائم کا جڑ سے خاتمہ ڈی پی او ننکانہ کی اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کی جارہی ہیں، اس موقعہ پر اے ایس آئی ممتاز اجمل بھی موجود تھے۔