اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کرکٹ کی دنیا میںایک اور لیستھ ملنگا کی انٹری

دنیا میں بہت کم ایسے بولر ہیں جو بہت مختصر عرصے کرکٹ کی پہچان بن جاتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا سری لنکا کے فاسٹ بولر لسیتھ ملنگا کے ساتھ جنہوں نے ڈیبیو کرتے ہی دنیا کو اپنا گرویدہ کرلیا۔لیستھ ملگنا کو کارکردگی کے بجائے متنازع ایکشن کی وجہ سے زیادہ شہرت ملی لیکن کچھ عرصے میں انہوں نے اپنی لائن و لینتھ اور یارکر سے بلے بازوں کو ایسا پریشان کیا کہ ان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے اسپیشلسٹ بولرز میں ہونے لگا جس کی وجہ سے انہیں مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مہنگے داموں خریدا جانے لگا، اور اس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا لیکن اب بھارت میں بھی ایک ایسا ہی بولر سامنے آیا ہے۔بھارت کے سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے ایک مقامی میچ ’مشتاق علی ٹرافی‘ کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ملیے بھارتی لیستھ ملنگا سے،ویڈیو میں تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بولر اتھی یاسایاراج کو گیند کرواتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کا ایکشن بالکل سری لنکا کے فاسٹ بولر لیستھ ملگنا سے ملتا ہے جب کہ ان کی لائن اور لینتھ اور یارکر بھی سری لنکن بالر جیسی ہے۔