گجرات ہائی وے پولیس کامثالی عَزم

گجرات(ذوالفقارعلی باجوہ)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے گجرات کے زیر اہتمام آزمائشی مشق کااہتمام کیاگیا،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اورپولیس کے تعاون سے مشق کی گئی،آزمائشی مشق میں موٹر وے پولیس گجرات کے ڈی ایس پی سجاد احمد، ایڈمن آفیسر انسپکٹر شمریز اقبال اور آپریشن آفیسر انسپکٹر عشرت رشید نے حصہ لیا، انسپکٹر عشرت رشید نے نیوزالرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی حادثہ کی صورت حال میں کسی طرح بروقت موقع پر پہنچ کر ناگہانی صورت حال سے نپٹا جا سکتا ہے۔