اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کابل میں ایمبولینس بم دھماکا، 95 افراد جاں بحق اور 151 زخمی

کابل: افغان دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری ایمبولینس دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں 95 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبرکے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 95 افراد ہلاکت اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان وزرات داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارت خانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 95 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 150 زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سی این این کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح ا للہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔