اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواب آف کالا باغ کاحلقے میں مصروف دن

میانوالی(عبدالقیوم خان نیازی)نواب آف کالاباغ ملک وحید خان نےصوبائی حلقہ 43میں مصروف ترین دن گزارا،عبدالرحمٰن ببلی خان انکے ہمراہ تھے، دیرینہ ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں، نواب آف کالاباغ ملک وحید خان اور عبدالرحمن ببلی خان نےاپنی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں حلقہ پی پی 43کا تفصیلی دورہ کیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں ، نواب ملک وحید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب ملک وحیدخان گروپ کےساتھی انشااللہ چٹان کی طرح مضبوط کھڑے ہیں اور ان شااللہ مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے،ان کامزیدکہناتھاکہ ضمنی الیکشن ہارنے کے باوجود حلقہ کی عوام سے رابطہ ختم نہیں کیا حلقہ میں موجود رہے ہیں اور اپنے ورکروں ،ساتھیوں کی خوشی اور غمی میں شامل ہیں ،ان کا کہناتھاکہ مفاد پرست سیاست دانوں کو عوام مسترد کرے گی اورپاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرےگی۔