اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیس بک نے ’ڈاؤن ووٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع کردی

جس کمنٹ کو آپ ناپسندیدہ قرار دے کر ڈاؤن ووٹ کریں گے، وہ فوری طور پر اپ کی نگاہوں سے اوجھل یعنی آپ کی وال سے غائب تو ہوجائے گا تاہم فیس بک اس کی وجہ جاننے کےلیے آپ سے کچھ سوال پوچھے گا۔ اس پر صارف کو بتانا پڑے گا کہ یہ کمنٹ ناپسندیدہ، گمراہ کن، غیراخلاقی یا کچھ اور ہے۔فیس بک کے ترجمان نے نئی اپ ڈیٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاؤن ووٹ بٹن ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور مکمل تجربے اور تجزیئے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔فیس بک ترجمان نے مزید کہا کہ فی الحال اس آپشن کو امریکہ میں چند لوگ استعمال کررہے ہیں جن کی آزمائش کے بعد ان سے اس فیچر کے بارے میں رائے لی جائے گی۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ کمنٹ پر ملنے والے ڈاؤن ووٹ کی تعداد کو بھی صارفین سے خفیہ رکھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عوامی صفحات کی پوسٹ پر تبصروں کی صورت میں فیڈ بیک حاصل کرنا ہے۔فیس بک نے ’لائک‘ آپشن پر صارفین کی خواہشات پر ’ڈس لائک‘ کا بٹن متعارف کرانے کی کوشش کی تھی تاہم منفی نتائج کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے روک دیا گیا اور اس کے بعد پوسٹ پر ردعمل کے اظہار میں نئے ایموجیز متعارف کرائے گئے۔