سام سنگ نے گلیکسی S9 اور S9 پلس متعارف کرا دیئے حیرت انگیز فیچرز شامل

S9 اور S9 پلس متعارف کرا دیئے، یہ سمارٹ فون صارفین کو دنیا سے رابطے اور اپنے تجربات کے تبادلے کیلئے راستے مہیاء کرتے ہیں۔ یہ ڈیوائسز ان افراد کے لئے تیار کی گئی ہیں جو بہتر رابطے اور تصاویر، ویڈیوز اور ایموجیز کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ گلیکسی ایس S9 اور S9 پلس سام سنگ کے جدید ترین کیمرے کے ساتھ مزین ہیں۔اس کے دوبارہ ڈیزائن کے گئے نئے ڈوئل ایپچر لینس کم روشنی کے ماحول میں تصاویر نکالنے کے حامل انقلابی کیمرے، سپر سلو مو ویڈیوز کی صلاحیت کے قابل بناتے ہیں۔ پرسنلائزڈ اے آر ایموجی کے ساتھ گلیکسی S9 اور S9 پلس کسی لمحہ کو ضائع کئے بغیر صارفین کو ہر روز اپنی ای پک بنانے کے قابل بناتے ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس ایک بہتر تفریحی تجربہ کے ساتھ اے کے جی کی جانب سے فراہم کردہ طاقتور سٹیریو سپیکرز، ڈولبی Atmos کے ساتھ بہترین آڈیو اور ایج سے ایج انفینٹی ڈسپلے سام سنگ کے ڈیزائن ورثہ کا ایک اہم قدم ہیں۔ علاوہ ازیں گلیکسی S9 اور S9 پلس نئی سمارٹ تھنگس ایپ کی خصوصیت کے حامل ہیں جو سام سنگ کی پہلے سے موجود IoT سروسز کو ایک سنگل اور سمارٹ تجربہ میں شامل کرتا ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس کے صدر اور ہیڈ آف آئی ٹی اینڈ موبائل
کمیونیکیشن ڈویژن ڈی جے کوہ نے کہا کہ سمارٹ فون کو ہم نے ذاتی اظہار اور رابطے میں تبدیل کر دیا ہے۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے ساتھ ہم نے سمارٹ فون کیمرے کو دوبارہ تیار کیا ہے۔ نہ صرف گلیکسی S9 اور S9 پلس صارفین کو بہترین تصاویر اور کسی بھی جگہ ویڈیوز کے قابل بناتے ہیں بلکہ یہ وہ سمارٹ فون ہیں جو دوسروں سے رابطے اور اپنے خیالات کے اظہار میں مدد کیلئے تیار کئے گئے ہیں جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتے ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے کیمرے سپر سپیڈ ڈوئل پکسل سینسرز کے حامل ہیں جو ایک وقف شدہ پروسیسنگ پاور اور اعلیٰ معیار کی تصاویر کے ساتھ حیران کن تصاویر نکالنے کے لئے ہیں۔گلیکسی S9 اور S9 پلس کیمرے کی خصوصیات میں سپر سلو مو بھی شامل ہے۔ سپر سلو مو کی خصوصیت سلو موشن ویڈیو کو 960 فریمز فی سیکنڈ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی حیران کن صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس میں خودکار موشن ڈیٹیکشن بھی موجود ہے۔ یہ انٹیلی جنٹ فیچر فریم میں حرکت کی نشاندہی کرتے ہوئے خودکار طریقے سے ریکارڈ کرتا ہے۔ سلو مو ویڈیو نکالنے کے بعد صارف 35 مختلف آپشنز کے ذریعے بیک گراؤنڈ میوزک منتخب کر سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ پلے لسٹ سے بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔صارفین آسانی سے Gif فائلیں بھی تیار کر سکتے ہیں۔ سام سنگ ڈوئل ایپچر 2 (F1.5/F2.4) اندھیرے میں زیادہ روشنی اور زیادہ روشنی میں روشنی کو کم کرنے کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ اس خصوصیت کی بدولت شاندار تصاویر حاصل کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اے آر ایموجیز کے ذریعے صارفین حقیقی زندگی کے تاثرات نہ صرف ویڈیو بلکہ سٹیکرز کی ایک وسیع
رینج کے صورت میں تبادلہ کر سکتے ہیں اور صارفین تھرڈ پارٹی میسجنگ پلیٹ فارم میں ایموجیز کا تبادلہ AGIF فائل فارمیٹ کو استعمال کرتے ہوئے کر سکتے ہیں۔رئیل ٹائم آبجیکٹ ڈیٹکشن اور شناخت کے ساتھ Bixby فوری طور پر تصویر کے اوپر معلومات مہیاء کرتی ہے۔ صارفین غیر ملکی زبانوں کا براہ راست ترجمہ کر سکتے ہیں، اپنے ارد گرد کے ماحول سے سیکھ سکتے ہیں، دنیا میں دیکھی جانے والی مصنوعات کو خرید سکتے ہیں اور ایک یوم کے دوران کیلوریز کو بھی ٹریک کر سکتے ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس آڈیو ایکسپیرینس سام سنگ کے انقلابی انفینٹی ڈسپلے کی جانب سے اعزاز ہے۔ ایڈاپٹو کنٹراسٹ میں بہتری کے ساتھ صارفین سورج کی روشنی میں اپنے فون کو استعمال کر سکتے ہیں۔سمارٹ تھنگز ایپ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے ساتھ متعارف کرائی جائے گی اور دیگر سام سنگ اور نان سام سنگ ڈیوائسز کو منسلک کرے گی۔ سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز کیلئے معیار IP687 پانی اور مٹی سے مزاحمت کے ساتھ مرتب کر رکھا ہے۔ وائرلیس چارجنگ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے ساتھ ایک قدم مزید آگے ہے۔ ان فونز میں 400 جی بی تک میموری کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے توسیع جا سکتی ہے۔ یہ فون جدید ترین قیمتی ایپلی کیشنز پروسیسرز سے مزین ہیں جو انتہائی طاقتور کارکردگی پیش کرتے ہیں۔گلیکسی S9 اور S9 پلس میں فنگر پرنٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے صارفین مختلف فنگر پرنٹس کو استعمال کرتے ہوئے حفاظتی فولڈ تک رسائی اور اپنے فون کو ان لاک کر سکتے ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس میں ہیلتھ کے نئے فیچرز بھی شامل ہیں۔ یہ فیچرز صارف کی صحت سے متعلق زیادہ بہتر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس کے سینسرز صارف کے دل کی دھڑکن کو ماپنے کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس 16 مارچ 2018ء سے منتخب مارکیٹوں میں مڈ نائٹ بلیک، ٹائی ٹینم گرے اور کورال بلیو اور ایک نئے Hue، Lilac پرپل رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔