اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مکہ کے ہوٹل میں گاہکوں کو چوہے کھلائے جانے کا انکشاف

مکہ معظمہ میں ایک ہوٹل میں گاہکوں کو چوہوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانے پیش کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ کے ایک مقبول عوامی ہوٹل میں ایک سعودی خاتون گاہک نے کھانا مانگا۔ وہ اپنے سامنے لا کر رکھے گئے کھانے کو دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئی کہ اسے دیا گیا گوشت چوہوں کا تھا۔اس نے اس گوشت کی تصاویر بنوائیں اور حکام تک پہنچائی جب کہ وہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہیں۔چونکا دینے والا یہ واقعہ العتیبیہ کے مقام پر قائم ہوٹل میں پیش آیا ۔ حکام نے ہوٹل کو غیرمعیاری کھانے اور صفائی کے ناقص انتظام کے الزام میں بند کر دیا ہے۔حکام نے ہوٹل میں پکایا جانے والا سارا کھانا تلف کر دیا اور چوہوں کی باقیات بھی قبضے میں لینے کے بعد ہوٹل مالکان اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔