’’قصور کے بعد گوجرانوالہ میں پورنو گرافی کا منظم گروہ گرفتار ‘‘

گوجرانوالہ(نیوزالرٹ)گوجرانوالہ میں لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنائے جانے کے انکشاف کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان راشد اور طارق شاہ کوہلو والا کے علاقے میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کے دوران ان کی ویڈیو بناتے تھے اور بعدازاں انہیں فروخت کردیتے تھے، ملزم راشد کی کوہلو والا بازار میں ویڈیو فلموں کی دکان بھی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیاجبکہ متاثرہ لڑکیوں کے اہلخانہ نے اب تک مقدمہ درج نہیں کروایا،پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سی سی ٹی وی کیمرہ، ایل سی ڈی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا،پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان راشد اور طارق شاہ کوہلو والا کے علاقے میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کے دوران ان کی ویڈیو بناکرفروخت کردیتے تھے، دوسری جانب کوہلو والہ میں اہل علاقہ نے واقعے پر احتجاج کیا اور تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے،یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز کراچی پولیس نے لڑکیوں کو محبت اور نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کو گرفتار کیا،چار لڑکوں پر مشتمل یہ گروہ لڑکیوں کو محبت یا نوکری کا جھانسہ دے کر اعتماد میں لیتا اور پھر انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا تھااس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً پنجاب میں کم عمر بچوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔