شہیدہونیوالاجوان دینہ میں سپردِخاک

دینہ(جرارحسین میر)چھمب سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالےپاک فوج کے جوان احسن سعید کو فوجی اعزازکے ساتھ آبائی گائوں پنڈی سبھروال میں سپردِخاک کردیاگیا، شہید کی نماز جنازہ میں کمانڈر محمد عمر ،کرنل شاہد اور لیفٹیننٹ حفیظ ،ممبر قانون ساز اسمبلی چوھدری رخسار سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،پاک فوج کے جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔