اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کا بیٹا برطانیہ کا نیا ہوم سیکرٹری

لندن )عارف چودھری:-پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا ہوم سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے ، وزیراعظم ٹریزا مے نے ساجد جاوید کو کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ کی وزارت سے ہوم سیکرٹری مقرر کردیا ہےاپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے نئے ہوم سیکرٹری ساجد جاوید سے ونڈرش سکینڈل ہر وضاحت طلب کی ہے پوزیشن سنبھالتے ہی ساجد جاوید کو نئے چیلنج کاسامناہے۔ لیبر پارٹی نے دوپہر میں نئے ہوم سیکرٹری سے ونڈ رش اسکینڈل پوضاحت طلب کی ہےساجد جاوید کے والد برطانیہ میں انیس سو ساٹھ کی دہائی میں آئے تھے ، ساجد جاوید کے والد برطانیہ میں پیشے کے اعتبار سے بس ڈرائیور تھے۔ساجد جاوید کنزرویٹو میں بزنس کلچر سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں ۔برطانیہ میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، وزیر اعظم ٹریزا مے کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے۔ نئے ہوم سیکرٹری ساجد جاوید پانچ دسمبر انیس سو انہتر میں را چڈیل میں پیدا ہوئے ہیں۔ انکی عمر اڑتالیس برس ہے ۔ دوہزار سولہ سے سیکرٹری آف اسٹیٹ فار کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ تھے۔ چار بچوں کے باپ ہیں ساجد جاوید نے برطانیہ انیس سو چھیانوے میں برطانیہ میں ہی شادی کی تھی۔ ساجد جاوید کے والد نے برطانیہ میں اپنے کام کا آغاز گریٹر مانچسٹر کے شہر راچڈیل میں کام مل سے کیا،بعد میں بش ڈرائیور اور مارکیٹوں میں اسٹالز لگاتے رہے۔راچڈیل سے نقل مکانی کرکے برسٹل منتقل ہوگئے جہاں ساجد جاوید نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی ساجد جاوید سیاست میں آنے سے قبل لندن میں ڈوئچے ویلے بینک کے سنیئر منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔دوہزار دس میں ٹوری جماعت سے برومزگرو میں ممبر پارلیمنٹ بنے۔