جہلم:مشکوک کار کی ٹکر سے چھ پولیس اہلکار زخمی

جہلم میں مشکوک کار کی ٹکر سے چھ پولیس اہلکار زخمی ،تعاقب کرنے پر مشکوک گاڑی نجی ہاؤسنگ اسکیم کے قریب الٹ گئی ، مشکوک شخص زخمی حالت میں گرفتار
جہلم(نجف شہزاد) جہلم جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر پولیس اہلکاروں نے لاہور سے راولپنڈی کی طرف جانے والی مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو کار سوار نے پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی جس سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے،پولیس کے تعاقب کرنے پر مشکوک کار نجی ہاؤسنگ کے قریب الٹ گئی گاڑی میں سوار مشکوک شخص اور زخمی ہونے والےپولیس ملازمین کو ریسکیو عملہ نے سول اسپتال منتقل کیا،مشکوک شخص کی شناخت عبدالعلی کے نام سے ہوئی سے جو راولپنڈی کے علاقہ واڑا کہوٹہ کا رہائشی ہے اور لاہور سے راولپنڈی دیسی شراب اسمگل کر رہا تھا گاڑی سے شراب کی سیکڑوں بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں