اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب کی اہم خبریں

ن لیگ کی معاشی پالیسیاں ناکام۔پی ٹی آئی تبدیلی لائے گی۔الحاج ملک اعظم
واربرٹن(ملک عثمان سندرانہ) تحریک انصاف ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 117سے امیدوار الحاج ملک محمد اعظم نے کہاہے کہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کا سویرا طلوع کرے گی ملکی دولت سے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے کرپٹ حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت نکلوائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزواربرٹن میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ موجود ہ حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں، نا اہل حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکا م ہو گئے ہیں، پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بلا جواز ہے پی ٹی آئی اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق زندگی کی ہر شعبے سے ہوتا ہے اور اس اضافے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر زندگی کے تمام معاملات متاثر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن وفاقی حکومت بڑی ڈھٹائی کے ساتھ ہر15دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے حکمرانوں آئے روز عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہے ہیں، الحاج ملک محمد اعطم نے مزید کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے اقتدار کے آخری دنوں میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے شروع کر دئیے ہیں، ن لیگ کی کر پشن کی ایسی ایسی داستا نیں مو جو د ہیں جو جلد مر یم بی بی کو معلوم ہو جا ئیں گی،اقتدار جاتا دیکھ کر ن لیگ نے رونا شروع کر دیا ہے اب ان کی مظلومیت کی ڈرامہ بازی کامیا ب نہیں ہو سکے گی۔

حسیب وقاص شوگرمل پرکاشتکاروں کے کروڑوں روپے دبانےکاالزام
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خاندانی حسیب وقاص شوگر ملز ننکانہ صاحب نے گنے کے کاشتکاروں کے کروڑوں روپے دبا لئے ، متاثرہ زمیندار اپنی اپنی رقوم لینے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، متاثرہ زمینداروں کا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے زمینداروں جن میں رانا وحید اقبال، مقصود عالم، فضل الٰہی، رانا حامد، ظفر مہنگا، رائے امیر علی، نصیر احمد، طارق رستم اور گل عباس مان ودیگر شامل ہیں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو دی جانیوالی عرضداشت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے سال 2014/15میں حسیب وقاص شوگر ملز ننکانہ صاحب کو قواعد و ضوابط کے مطابق گنا سپلائی کیا تھا جس کے واجبات تاحال انہیں نہ مل سکے ہیں ہم اپنے گنے کی واجبات لینے کے لئے پچھلے چار سالوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر ہماری کہیں بھی شنوائی نہ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الحسن نے سال 2016ء میں اس وقت کے ڈی سی او ننکانہ صاحب کو زمینداروں کے واجبات فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، حسیب وقاص شوگر ملز ننکانہ صاحب وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف اور سابق وزیراعظم پاکستان کے چچا زاد بھائی میاں الیاس کی ملکیت ہے جس نے ہمارے واجبات دینے سے صاف انکار کردیا ہے اور حسیب وقاص شوگر ملز کو عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اکھاڑ کر کسی دوسرے ضلع میں شفٹ کردیا ہے اب ہم جب بھی ان کے آفس ماڈل ٹاؤن لاہور جاتے ہیں تو ہمیں بذریعہ پولیس اور گارڈز دھکے دیکر باہر نکال دیا جاتا ہے اور گیٹ بند کردیا جاتا ہے جبکہ اب میاں الیاس کی طرف سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جبکہ بعض زمینداروں کو جو چیک دیے گئے ہیں وہ بھی بوگس ہیں اور تاحال کیش نہ ہوسکے ہیں متاثرین نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے نوٹس لینے اور ان کے واجبات دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی سِکھ یاتری 8جون کوننکانہ صاحب پہنچیں گے
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)سکھ مذہب کے پانچویں گور وارجن دیو جی کے412ویں شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری 8جون کوخصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب آئیں گے سکھ یاتری پاکستان میں اپنے دس روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے سکھ یاتری 10 جون کو گورودوارہ سچاسودا میں متھا ٹیکی کے لیے نواحی قصبہ فاروق آباد جائیں گے اور شام کو واپس گورودواہ جنم استھان پہنچ جائیں گے سکھ یاتری11جو ن کو گوردواہ پنجہ صاحب کی یاتراکے لیے حسن ابدال کو روانہ ہو جائیں اور وہاں سے 13جون کو گورودواہ ڈیرہ صاحب لاہور جائیں گے جبکہ سکھ یاتری 15 جون کو گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور (ناروال ) اور گورودوارہ روڑی صاحب (ایمن آباد) کی یاتراکرنے جائیں گے اور وہاں سے شام کو واپس گورودارہ ڈیرہ صاحب (لاہور) پہنچ جائیں گے سکھ یاتری16جون کو گورو ارجن سنگھ کے412ویں شہیدی دن کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے اور اکھنڈ پاٹھ کی مذہبی رسم کا بھو گ ڈالا جائیگا جس کے ساتھ مذہبی رسومات اختتام پذیر ہو جائیں گی ، سکھ یاتری17جون کو خصوصی ٹرین کے ذریعے اپنے وطن بھارت واپس لوٹ جائیں گے ۔

فائرفائٹرڈے۔ریسکیو1122کےزیراہتمام سیمینارکاانعقاد
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب آفس میں انٹر نیشنل فائر فائٹر ڈے کے موقع پر ایک سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی جبکہ سیمینار میں ریسکیوسیفٹی آفیسر محمد شاہدلیڈفائر ریسکیور احمد علی،اظہر منیر ،عامر غلام ، میڈیا فوکل پرسن علی اکبر سمیت تمام آفیسرز اور ریسکیورزکے ساتھ ساتھ طلباء نے شرکت کی،شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا فائر فائٹرز اپنی جان کی پرواہ کئے بنا لوگوں کے جان مال کی حفاظت کرتے ہیں جس گھر میں آگ لگی ہوتی ہے اس گھر کے افراد باہر کی طرف بھاگ رہے ہوتے ہیں اور فائر فائٹرزآگ بجھانے کے لئے اس گھر میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں سیمینار میں تمام فائر ریسکیورز اور فائرمین نے اپنے اپنے احساسات اور تجربات کا اظہار کیا اس کے بعد ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے آگاہی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے فائر ریسکیورز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور شہداء فائر فائٹرز کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فائر ریسکیورز اپنے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر زیادہ ہمت ،سچے جذبے اور احسن طریقے سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو نبھائیں گے۔

شناختی کارڈکی فیس ، مہنگائی میں اضافہ عوام پرظلم ہے۔احمدخان بھٹی
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان پید اکر کے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور اب شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ کر کے غریبوں پر ظلم کرنے کی رہ سہی کسر بھی پوری کر دی ہے ، حکومت فوری طور پر اضافہ واپس لے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی نالائق حکومت جو اپنے عوام کو شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور دیگر ضروری سرکاری دستاویزات ارزاں نرخوں پر فراہم نہیں کرسکتی اسے عوامی حکومت کہلوانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جواب دیں کہ کیا عوام کی کھال اتارنا ووٹ کی عزت ہے یا عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس غریبوں کی زندگیاں تنگ کرنے کے سو اکوئی دوسرا کام نہیں جبکہ پٹرول، امریکی ڈالر ، بجلی، سی این جی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے شناختی کارڈہر شہری کی ضرورت ہے اوراب حکمرانوں نے غریب عوام کو لوٹنے کے لیے شناختی کارڈ کی فیسوں میں سو فیصد اضافہ کر کے غریبوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا گیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی فیسوں میں حالیہ اضافہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ننکانہ صاحب۔گول چکرسے نامعلوم چورموٹرسائیکل لےاُڑے
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں )شہر کے بارونق علاقہ گول چکر سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری۔ تفصیلا ت کے مطابق نواحی گاؤں لاگر کا رہائشی ارسلان گول چکر ننکانہ صاحب میں واقع دوکان کے باہر اپنی موٹر سائیکل نمبری LEW-742 کھڑی کر کے موبائل لوڈ کروانے کے لئے دوکان کے اندر گیا تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لیجا رہے تھے جس پر ارسلان نے نامعلوم چوروں کا تعاقب کیا مگر نامعلوم چور موٹر سائیکل بھگا کر موقعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ارسلان کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درجس کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کوٹھی میں کام دلوانے کے بہانے دوشیزہ اغواء۔مقدمہ درج
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں ) ایک خاتون اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک دوشیزہ کو اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں کوٹ فقیر محمد کی رہائشی خاتون زرینہ بی بی نے تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل رقیہ بی بی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر آئی اور میری بیٹی فرزانہ بی بی کو لاہور کوٹھی میں کام کرنے کا جھانسہ دیکر ورغلا پھسلا کر لے گئی اب نہ رقیہ بی بی اور اس کے ساتھیوں کا کچھ پتہ ہے اور نہ ہی میری بیٹی کا ، زرینہ بی بی نے خدشہ اغواء کیا ہے رقیہ بی بی اور اس کے دیگر ساتھی ملزمان میری بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے ہیں پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے زرینہ بی بی کی مدعیت میں رقیہ بی بی وغیرہ کے خلافف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پراناننکانہ۔اہلِ خانہ کی غیرموجودگی میں چورگھرکاصفایاکرگئے
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)پرانا ننکانہ میں نامعلوم چور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر 75ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور ریشمی پارچات چرا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پرانا ننکانہ کا رہائشی محمد اسلم چدھڑ گزشتہ روز اپنے عزیزکی شادی کے سلسلہ میں دوسرے شہر گیا ہوا تھا آج واپسی پر محمد اسلم چدھڑ جب اپنے گھر پہنچا تو اس کے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نامعلوم چور گھر سے آدھا تولہ طلائی زیورات، 32ہزار روپے مالیت کے ریشمی پارچات،16ہزار روپے کی نقدی ودیگر سامان لوٹ کر لیجا چکے تھے۔

ایس ایچ اوسیدوالاکی پُھرتیاں۔ڈکیتی کے ملزم خودنامزدکردیئے
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں ) 3ہفتے گزرنے کے باوجودپولیس تھانہ سیدوالا روڈ ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگانے میں ناکام ، "ہم نے واردات کے دوران کسی ملزم کو شناخت نہیں کیا تھا ،ایس ایچ او تھانہ سیدوالا نے خود ہی ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کرایا اور خودہی گرفتاری میں لیت ولعل سے کام لے رہا ہے،” مدعی مقدمہ کا ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب کے نام دی گئی درخواست میں مؤقف، تفصیلات کے مطابق سیدوالا کے نواحی گاؤں چک نمبر 13/65احاطہ سنیئے دا کے رہائشی شخص نے آر پی اوشیخوپورہ رینج اور ڈی پی اوننکانہ صاحب کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مورخہ14 مئی2018کو اپنے دیگر 13مردو خواتین ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں سے ویگن میں سوار مجلس عزا ءمیں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ چک نمبر 12 کے قریب راجباہ علی جج پر تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ؤں نے ویگن روک کر تما م مسافروں سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ دوہزار روپے چھین لیے، 15پر کال کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سید والہ سب انسپکٹر حسن عمران جائے واردات پر آئے اور آتے ہی کہا کہ آپ کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کا پتہ چل گیا ہے آپ تھانے جا کر محمد افضل ولد محمد جھیڈو ڈھاری جھیڈواں اور بشارت علی ولد ولایت علی سکنہ کنل اعواناں ضلع فیصل آباد کے خلاف نامزد ایف آئی آر کٹوا دیں اور میں فوری طور پر آپ کی لوٹی ہوئی رقم آپ کو واپس دلا دوں گا چنانچہ ہم نے ایس ایچ او کے نامزد کردہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست دے دی اور مقدمہ درج ہوگیا حالانکہ ہم نے دورانِ واردات کسی ملزم کو شناخت نہیں کیا تھا اب تین ہفتے گزر گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ سیدوالا نہ تو کسی ملزم کو گرفتار کر سکا اور نہ ہی کوئی بر آمد گی ہوئی ہے درخواست میں ڈکیتی کی واردات کے اصل ملزمان کا سراغ لگا کر ان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم واپس دلانے کی استدعا کی گئی ہے۔