اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوہدری شجاعت کانوازشریف کو چیلنج

پشاور(عبدالقیوم نیازی)ق لیگ کےصدرچوہدری شجاعت کا کہنا ہےکہ اگر نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کون ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ’اگر نواز شریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے، ان کا مطلب فوج ہے، یہ فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،کبھی خلائی مخلوق توکبھی کچھ نام دیتےہیں،انہوں نےکہا کہ’لوگ اپنی مرضی سےپارٹیوں میں جارہے ہیں، کوئی دودھ پیتے بچے نہیں جو انہیں اٹھا کرلے جایا جارہاہے‘،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ ’الیکشن کے لیے خاص عینک لگائیں گے تو پتا چل جائے گا الیکشن کب اور کیسے ہورہے ہیں، انتخابی اتحاد پر فیصلہ کررہے ہیں اگر اتحاد کرنا پڑا تو کریں گے‘،ایک سوال کےجواب میں چوہدری شجاعت نے کہا ’پرویز مشرف سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ ہوتا ہے‘،اوپر سے حکم آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’جن کو اوپر سے حکم آتا ہے وہی بتاسکتے ہیں۔