اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کاغذات نامزدگی معاملہ۔سپریم کورٹ کا فیصلہ

لاہور(نبیل رشید)سپریم کورٹ نےنامزدگی فارم میں کی گئی ترمیم کوکالعدم قرار دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا،اسپیکر قومی اسمبلی سرار ایازصادق کی جانب سےسپریم کورٹ میں انتخابات میں امیدواروں کےنامزدگی فارم میں کی گئی ترمیم کو کالعدم قراردینےکےلاہور ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف اتوار کے روز درخواست دائر کی گئی جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسی روز سماعت کی اوردرخواست پر مختصر سماعت کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات25 جولائی کو ہی ہوں گے،چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ اب انتخابات میں تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا۔